روس کی وزارت دفاع نے آج کہا ہے کہ وہ شام کے شہر حلب پر فضائی حملے بند
رکھنے کی میعاد جمعہ تک بڑھا رہا ہے تاکہ باغیوں کو شہر سے باہر نکلنے کا
اور زیادہ وقت مل جائے۔ روس
اور شام کا کہنا ہے اس نے حلب میں 18 اکتوبر سے ہی فضائی حملے بند کررکھے ہیں ۔ مغربی ملکوں کی سرکاروں نے الزام لگایا تھا کہ حلب کے فضائی حملوں میں بڑی تعداد میں عام شہری مارے جارہے ہیں ۔